
13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ ; ماسٹر پینٹس نے سڈری فائنل جیت لیا
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) لاہور گیریژن پولو گراؤنڈ کے زیراہتمام 13 واں میجر جنرل سعید الزماں جنجوعہ میموریل پولو کپ سپانسرڈ بائی جے ایس بینک کے چھٹے دن ماسٹر پینٹس نے انڈس پولو کو ہرا کر سب سڈری فائنل جیت لیا۔
تفصیلات کے مطابق فوٹریس سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے سب سڈری فائنل کو دیکھنے کیلئے تماشائیوں اور فمیلیز کی اچھی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر سیکرٹری کلب میجر بابر محبوب اعوان اور دیگر بھی موجود تھے۔
سب سڈری فائنل کا فیصلہ ایکسٹر چکر سڈن ڈیتھ پر ہوا جب ماسٹر پینٹس نے انڈس پولو کو 8-7 سے ہرا کر سب سڈری فائنل اپنے نام کیا۔
ماسٹر پینٹس کی طرف سے بلال حیات نون نے تین، آغا موسی علی خان، احمد علی ٹوانہ نے دو دو جبکہ صوفی ہاشم نے ایک گول سکور کیا۔ جبکہ انڈس پولو کی طرف سے محمد علی ملک نے تین، پیر مجیب نے دو، بلال حئی اور ابراہیم خلیل نے ایک ایک گول سکور کیا۔



