آل پاکستان قمرزمان جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر
‘ونر کھلاڑیوں میں 3.7 ملین کے انعامات تقسیم

آل پاکستان قمرزمان جونیئر سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر‘
ونر کھلاڑیوں میں 3.7 ملین کے انعامات تقسیم
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاور میں جاری تیسری آل پاکستان جونیئر قمرزمان نیشنل سکواش چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی جس میں ملک بھر سے 250 سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی
مقابلوں کو مارخور اور بارڈ فاﺅنڈیشن نے سپانسر کیا اور کھلاڑیوں میں 3.7 ملین کے انعامات تقسیم کئے گئے اختتامی تقریب کے موقع پر مارخور فاﺅنڈیشن کے حسین طیب حسن مہمان خصوصی تھے
ان کے ہمراہ صدر سکواش فاﺅنڈیشن اور سیکرٹری پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ داﺅد خان‘ سکواش لیجنڈ قمرزمان‘ جنرل سیکرٹری منصور زمان‘چیف آرگنائزر و سینئر کوچ سپورٹس ڈائریکٹوریٹ منور زمان‘
سینئر نائب صدر کے پی ایسوسی ایشن احسان اللہ خان‘نائب صدر پی ایس ایف ڈاکٹر ریاض خان ‘فنانس سیکرٹری وزیر محمد‘طاہر اقبال ‘شیر بہادر‘فضل خلیل ‘بارڈ فاﺅنڈیشن کے فضل خلیل اور دیگر شخصیات موجود تھیں‘
فائنل مقابلوں کے نتائج کے مطابق بوائز انڈر 11 فائنل می پی اے ایف کے انس رافعے‘بوائز انڈر13 فائنل میں پنجاب کے ایم مصطفیٰ احمد‘بوائز انڈر15 فائنل میں ایس این جی پی ایل کے سہیل عدنان‘بوائز انڈر17 فائنل میں پی اے ایف کے یحییٰ اسد اور بوائر انڈر19 فائنل میں واپڈا کے عبداللہ نواز نے کامیابی اپنے نام کی
جبکہ گرلز انڈر15 فائنل میں کے پی کی ماہ نور علی اور انڈر19 فائنل میں سندھ کی دائمہ خان نے کامیابی حاصل کی آخر میں کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے۔



