فیصل بینک نے 11 ویں اسپیشل اولمپکس پاکستان یونائیفائیڈ میراتھن 2025 کا جشن منایا


شمولیت سب کیلئے،
فیصل بینک نے 11 ویں اسپیشل اولمپکس پاکستان یونائیفائیڈ میراتھن 2025 کا جشن منایا
کراچی،14 دسمبر، 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے 11 ویں اسپیشل اولمپکس پاکستان (SOP) یونیفائیڈ میراتھن کی حمایت کے ذریعے کیئرDiversity, Equity, and Inclusion (DEI) سے اپنی وابستگی کا اعادہ کیا۔
یہ سالانہ تقریب امید اور اتحاد کی علامت ہے، جس میں مختلف صلاحیتوں کے حامل ایتھلیٹس اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کے افراد کو ایک پلیٹ فارم پر لا کر حوصلہ، مساوات اور اجتماعی طاقت کا جشن منایا جاتا ہے۔
ایمار سیلز سینٹر، ڈی ایچ اے، فیز 8 میں منعقدہ میراتھن میں شہریوں، رضاکاروں اور ایتھلیٹس کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جنہوں نے شانہ بشانہ دوڑ کر رکاوٹوں کو توڑا اور شمولیت کو فروغ دیا۔
1 کلومیٹر یونیفائیڈ رن/ واک/ وہیل چیئر سیکشن کا افتتاح فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین نے اسپیشل اولمپکس پاکستان کی بانی و چیئرپرسن رونق لاکھانی کے ہمراہ کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے بینک کے جامع مستقبل کے وژن پر زور دیتے ہوئے کہا، ”الحمدللہ ہم نے کئی برسوں سے اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ مل کر اس عظیم مقصد کی حمایت کی ہے،
جو ایک ایسے جامع معاشرے کے مشترکہ وژن کی عکاسی کرتی ہے جہاں ہر فرد کا احترام اور قدر کی جاتی ہے۔ ان ایتھلیٹس کو اس قدر قوت ارادی اور عزم کا مظاہرہ کرتے دیکھنا واقعی متاثر کن ہے۔
ہم اسپیشل اولمپکس پاکستان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے اپنی شاندار خدمات کے ذریعے ہمیں اس بامقصد سفر کا حصہ بننے کا موقع دیا۔ ہمارا وعدہ ہے کہ ہم ایسے اقدامات کی حمایت جاری رکھیں گے جو لوگوں کو متحد کریں اور ہر انسان کی عزت افزائی کریں۔“
اسپیشل اولمپکس پاکستان کی بانی اور چیئرپرسن رونق لاکھانی نے شمولیت کی تبدیلی لانے والی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، ”ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن محض ایک تقریب نہیں بلکہ وقار، احترام اور سب کے لیے مواقع کی ایک تحریک ہے۔ فیصل بینک کی غیرمتزلزل حمایت، مساوات، ہمدردی اور حقیقی شمولیت سے گہری وابستگی اس بات کی عکاسی کرتی ہے
کہ ہم مل کر ایک ایسے مستقبل کی تشکیل کررہے ہیں جہاں اختلافات کو سراہا جاتا ہے اور ہر فرد کی صلاحیتوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ میں فیصل بینک اور اسپیشل اولمپکس پاکستان کی پوری ٹیم کی تہہ دل سے شکر گزار ہوں جنہوں نے اس وژن کو حقیقت کا روپ دینے میں ہمارا ساتھ دیا۔“
فیصل بینک کی اسپیشل اولمپکس پاکستان کے ساتھ دیرپا شراکت داری ایک جامع معاشرے کی تشکیل کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ بینک Diversity, Equityاور کیئر کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے، جب کہ ایسے مواقع فراہم کرنا چاہتا ہے جو افراد کو بااختیار بنائیں۔ یہ اقدام پورے پاکستان میں ہمدردی، قبولیت اور امید کے کلچر کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
11ویں ایس او پی یونیفائیڈ میراتھن 2025 کی مختلف کیٹیکریز کے فاتحین کی تفصیل درج زیل ہیں محمد اختر نے مردوں کی 21 کلو میٹر کی ہاف میراتھن جیت کر گولڈ میڈل حاصل کیا
کراچی: امین موکاتے نے دوسری پوزیشن کے ساتھ سلور اور صادق شاہ نے سوئم رہ کر برانز میڈل جیتا
کراچی: خواتین کی 21 کلو میڑ کی ہاف میراتھن سوہا پونا والا کے نام رہی
کراچی: سحرعلی نے سلور اور خدیجہ نے برانز میڈل پر قبضہ جمایا
کراچی: 10 کلومیٹر کی دوڑ شاکر عثمان نے جیت لی، رضا دوئم اور ذیشان سوئم رہے
کراچی: خواتین کی 10 کلومیڑ کی دوڑ نیشنل گیمز کی برانزمیڈلسٹ9 سالہ کائنات ابراہیم نے جیت لی
کراچی: مناحل شاہ نے دوسری اورعائشہ نے تیسری پوزیشن پائی
کراچی: 5 کلو میٹر کی دوڑ علی حسن نے جیتی، محمد اکرم دوسرے اور ذوالفقارعلی تیسرے نمبر پر رہے
کراچی: خواتین کی5 کلومیٹر کی دوڑ نیشنل گیمز کی گولڈ میڈلسٹ ماہ نور فاطمہ کے نام رہی
کراچی: علینہ خان نے دوسری اور مہک حنیف نے تیسری پوزیشن پائی



