فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی فٹبال استعمال ہونا باعث فخر: وقار علی خان
پاکستان اور امریکہ کے مابین سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے کھیلوں کے روابط بڑھائیں گے: محمد اقبال ہارپر

فٹبال ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی فٹبال استعمال ہوناباعث فخر: وقار علی خان
پاکستان اور امریکہ کے مابین سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے کھیلوں کے روابط بڑھائیں گے: محمد اقبال ہارپر
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) کھیلوں سے بے پناہ محبت کرنے والے امریکہ کی معروف سماجی شخصیت وقار علی خان نے کہا ہے کہ آئندہ برس امریکہ میں منعقد ہونے والے فٹ بال ورلڈ کپ میں پاکستان کی بنی ہوئی فٹ بال گیند استعمال ہوگی جو ہم سب پاکستانیوں کیلئے اعزاز کی بات ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر اور سیکرٹری جنرل محمد بابر سے مقامی فائیو سٹار ہوٹل میں ہونے والی ملاقات میں کیا۔
ملاقات میں پاکستان اور امریکہ کے مابین سپورٹس ڈپلومیسی کے ذریعے کھیلوں کے روابط بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا،پاکستان اور امریکہ کے مابین کھیلوں کے روابط بڑھانے کا جائزہ بھی لیا گیا۔ اس موقع پر دو طرفہ روابط کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
پاکستان سپورٹس جرنلسٹس فیڈریشن کے صدر محمد اقبال ہارپر نے کہا کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی سیاسی و سماجی اور کھیلوں کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے جس سے دیار غیر میں بسے پاکستانیوں کے وقار میں اضافہ ہوتا ہے۔
پی ایس جے ایف کے سیکرٹری جنرل محمد بابر کا کہنا تھا کہ امریکہ ،کینیڈا اور میکسیکو میں فٹ بال ورلڈ کپ کا انعقاد ایک اہم موقع ہے اس موقع پر پاکستان اور امریکہ کے مابین کھیلوں کی سرگرمیاں دونوں ممالک کے عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کرسکتی ہیں۔ محمد بابر کا کہنا تھا اوورسیز پاکستانی ملک و قوم کیلئے گراں قدر خدمات انجام دے رہے ہیں ان کا یہ اقدام لائق ستائش ہے۔



