کرکٹ

سمیر منہاس کی 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز، پاکستان نے ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا

سمیر منہاس کی 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز، پاکستان ٹرائی نیشن سیریز جیت لی

ویب ڈیسک: پاکستان انڈر 19 ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے زمبابوے کو 9 وکٹوں سے شکست دے کر انڈر 19 ون ڈے ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

159 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے صرف 17 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر میچ با آسانی جیت لیا۔ اوپنرز سمیر منہاس اور محمد شیان کے درمیان شاندار شراکت داری نے میچ یکطرفہ بنا دیا۔ دونوں نے پہلی وکٹ کے لیے 145 رنز جوڑے۔

سمیر منہاس میچ کے ہیرو رہے، جنہوں نے صرف 51 گیندوں پر 114 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں 17 چوکے اور 5 چھکے شامل تھے۔

یہ ٹورنامنٹ میں ان کی تیسری نصف سنچری تھی، جسے انہوں نے شاندار سنچری میں تبدیل کیا۔ محمد شیان 38 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے، جبکہ عثمان خان نے 2 رنز بنائے۔

اس سے قبل زمبابوے نے بیٹنگ کا آغاز کیا مگر پاکستانی بولرز کے سامنے ان کی بیٹنگ لائن مکمل طور پر ناکام رہی۔ میزبان ٹیم نے صرف 15 رنز پر اپنی 5 وکٹیں گنوا دیں۔

پاکستانی بولر عمر زیب نے شاندار بولنگ کرتے ہوئے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں.

زمبابوے کی جانب سے مائیکل بلگناٹ نے سب سے زیادہ 60 رنز بنائے، پوری ٹیم 158 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔

پاکستان کی اس شاندار فتح کے ساتھ ہی انڈر 19 ٹیم نے ٹرائی سیریز کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا، جس پر شائقین کرکٹ اور کرکٹ حلقوں کی جانب سے ٹیم کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!