
ایلیسا ہیلی نے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
ویب ڈیسک: آسٹریلوی ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان ایلیسا ہیلی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق، وہ بھارت کے خلاف آنے والی سیریز کے بعد تمام فارمیٹس سے ریٹائر ہو جائیں گی۔
35 سالہ ایلیسا نے 2010 میں کرکٹ کی دنیا میں قدم رکھا اور 295 انٹرنیشنل میچز کھیل کر 7 ہزار سے زائد رنز بنائے۔
انہوں نے وکٹ کیپر بیٹر کے طور پر 275 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ 2023 میں انہوں نے فل ٹائم کپتان کی ذمہ داریاں سنبھالیں اور 8 آئی سی سی ورلڈ کپ ٹائٹلز کا حصہ رہیں۔
ایلیسا کا کہنا ہے کہ "بھارت کے خلاف سیریز کے بعد ریٹائرمنٹ کا فیصلہ ملے جلے جذبات کے ساتھ کیا ہے۔ میں ابھی بھی کھیلنے کا جذبہ رکھتی ہوں، لیکن مقابلے کا جوش شاید کم ہوگیا ہے، اس لیے یہ ریٹائرمنٹ کا مناسب وقت ہے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گی، مگر بھارت کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر اپنے آخری ون ڈے اور ٹیسٹ میچ کھیلیں گی۔



