ہاکی

گوجرہ کی 19 رکنی ویمنز ہاکی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی ویمینز ٹیم سے پانچ میچز کی سیریز کھیلے گی

گوجرہ کی 19 رکنی ویمنز ہاکی ٹیم کراچی پہنچ گئی

اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی کی ویمینز ٹیم سے پانچ میچز کی سیریز کھیلے گی

سیریز کے تمام میچز اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں کھیلے جائینگے

کراچی: گوجرہ کی 19 رکنی ویمنز ہاکی ٹیم کراچی پہنچ گئی ، کراچی کینٹ اسٹیشن پر اولمپیئن اصلاح الدین اور سید سمیر حسین کی ہدایت پر ہاکی اکیڈمی کے کوچ سید آل حسن اور صالح عمر نے ٹیم کا استقبال کیا ،

گوجرہ کی ویمینز ہاکی ٹیم اولمپئین اصلاح الدین و ڈاکٹر محمد علی شاہ ہاکی اکیڈمی کی ویمینز ٹیم سے پانچ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گی ، ہاکی سیریز کے میچز 13 ، 14 ، 15۔ 17 اور 18 جنوری کو اولمپئین اصلاح الدین ہاکی اکیڈمی میں کھیلے جائینگے ۔

گوجرہ کی ٹیم میں خدیجہ لطیف، مریم ، حفصہ نعیم ، جویریہ ، لائبہ پروین ، طیبہ رانی ، اقصیٰ ، رخسانہ ، ثناء خالد ، سیدہ عریشہ ، طیبہ افضل، نگینہ، منیبہ، فاطمہ ، لاریب اور ماہم شامل ہیں ، سابق انٹرنیشنل خاور جاوید ٹیم کے منیجر ، ناصرہ الیاس کوچ اور عبد المالک ویڈیو انالسٹ شامل ہیں ۔

ٹیم کے منیجر خاور جاوید نے کینٹ اسٹیشن پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اولمپئین اصلاح الدین کے بے حد مشکور ہیں کہ رات کے اس پہر انکی پوری ٹیم نے کینٹ اسٹیشن پر ہمارا استقبال کیا حالانکہ ہم تاخیر سے کراچی پہنچے ہیں پھر بھی انکی ٹیم ہمارے استقبال کیلئے اسٹیشن پر موجود تھی ۔

انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ٹیم اچھا کھیل پیش کریگی سیریز کے میچز بھی دلچسپ ہونگے، ہماری ویمینز کھلاڑیوں پاس سیکھنے کا یہ اچھا موقع ہے اس سیریز کے انعقاد سے انہیں تجربہ حاصل ہوگا ،

سیریز منعقد کرنے پر خاور جاوید نے اولمپئین اصلاح الدین کا شکریہ بھی اداء کیا ۔

دوسری جانب اولمپئین اصلاح الدین اور اولمپئین سمیر حسین کا کہنا تھا کہ سیریز کے انعقاد کا مقصد خواتین ہاکی کو فروغ دینا ہے

اور نوجوان کھلاڑیوں کو اعلیٰ معیار کی مسابقتی ہاکی کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ یہ سیریز نہ صرف کھلاڑیوں کی فٹنس اور تکنیکی صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنے گی بلکہ قومی سطح پر خواتین ہاکی کے مستقبل کے لیے بھی مثبت ثابت ہوگی۔۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!