

آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کے میچ میں پاکستان نےاسکاٹ لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ہرارے : ہرارے کے تاکاشنگا سپورٹس کلب میں کھیلےگئے بارہویں میچ میں قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کا 188 رنز کا ہدف 43.1 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
عثمان خان 75 اور احمد حسین 47 رنز کیساتھ نمایاں رہے، علی حسن بلوچ نے 15، سمیر منہاس نے 28 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان فرحان یوسف 18 رنز کیساتھ ناقابل شکست رہے۔
اس سے قبل پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تاہم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سکاٹش ٹیم 48.1 اوورز میں 187 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔
اسکاٹ لینڈ کی جانب سے اوپنر بلے باز تھیو روبنسن 4 رنز، روری گرانٹ 21، فنلے کارٹر 12 اور ماکس چیپلین 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، اولی جونز نے 36 رنز سکور کئے جبکہ کپتان تھومس نائٹ 37، فینلے جونز 33 رنز بنا سکے۔
پاکستان کی جانب سے علی رضا نے 4 اور مومن قمر نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔



