لاہور پولو کلب اور اے بی ایل کے درمیان پاکستان پولو کے دو بڑے ایونٹس کی سپانسر شپ کا معاہدہ ہوگیا

لاہور پولو کلب اور الائیڈ بینک آف پاکستان کے درمیان پاکستان پولو کے دو بڑے ایونٹس کی سپانسر شپ کا معاہدہ ہوگیا۔
لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) تفصیلات کے مطابق لاہور پولو کلب میں لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون اور الائیڈ بینک گروپ ہیڈ مارکیٹنگ سید نبیل احمد نے معاہدہ پر دستخط کیے۔
معاہدہ کے مطابق الائیڈ بینک آف پاکستان کے سب سے پرانے سپورٹنگ ایونٹ تاریخی پنجاب کپ اور پاکستان کے پولو کے سب سے بڑے ایونٹ نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ کو سپانسر کرے گا۔
سپانسرشپ معاہدہ دسختط کی تقریب میں لاہور پولو کلب کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر فیروز گلزار، سینئر پولو ممبر آغا نجیب، سیکرٹری میجر امجد غفور اور الائیڈ بینک کے عابد انور چیف سی آر بی جی نارتھ،
حسنین رضامرزا گروپ ہیڈ سی آر بی جی نارتھ ون، محمد بن ظہیرڈویژنل ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ کارپوریٹ، ہارون لطیف یونٹ ہیڈ مارکیٹنگ اینڈ برانڈ ڈویلپمنٹ اور دیگر شامل تھے۔
لاہور پولو کلب کے صدر ملک اعظم حیات نون کا کہنا تھا کہ الائیڈ بینک کا شکریہ جنہوں نے پاکستان پولو کے دو بڑے ایونٹس کو سپانسر کیا۔ یہ دونوں بڑے ایونٹس لاہور کی تاریخ کا حصہ ہیں۔ خاص کر پنجاب کپ 1886ء سے لاہور پولو کلب میں کھیلا جا رہا ہے۔
اس موقع پر الائیڈ بینک کی طر ف سے گفتگو کرتے ہوئے نبیل احمد گروپ ہیڈ مارکیٹنگ کا کہنا تھا کہ بادشاہوں کے کھیل پولو کو جو لاہور کی ایک تاریخ ہے سپورٹ کرکے بہت اچھا لگا۔ الائیڈ بینک ہمیشہ سے مثبت اور اچھی سرگرمیوں کو سپورٹ کرتا ہے۔ ہماری لاہور پولو کلب کے ساتھ پارٹنر شپ امید ہے کہ اچھی رہے گی



