ہاکی

واجبات کی ادائیگی کا معاملہ، پی ایچ ایف ،قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات ناکام

واجبات کی ادائیگی کا معاملہ، پی ایچ ایف ،قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات ناکام

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کھلاڑیوں کو ڈیلیز کے معاملے پر منانے کی کوشش ناکام ، کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہیں ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ایچ ایف اور قومی ہاکی کھلاڑیوں کے درمیان مذاکرات ناکام ہوگئے۔ کھلاڑیوں نے واجبات کی ادائیگی تک ٹریننگ میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔کھلاڑی ٹریننگ سیشن کے بائیکاٹ کے فیصلے پر قائم ہیں ۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کے اعلیٰ عہدیداران نے ملاقات میں کھلاڑیوں کو کیمپ جاری رکھنے کا کہا۔ملاقات میں کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف عہدیداران کے درمیان گرما گرمی بھی ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ کے اراکین نے کھلاڑیوں اور پی ایچ ایف کے درمیان معاملہ ٹھنڈا کرنے کی کوشش کی، کھلاڑیوں نے کیمپ چھوڑ کر سامان باندھا اور گھر جانے لگے، ٹیم مینجمنٹ کی مداخلت پر کھلاڑی کیمپ میں رک گئے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی ایچ ایف نے کھلاڑیوں کو اگلے جمعہ تک تمام واجبات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی، تاہم کھلاڑیوں نے پی ایچ ایف کو جواب دیا کہ کیمپ میں موجود رہیں گے، مگر ٹریننگ میں حصہ نہیں لیں گے، واجبات کی ادائیگی کے بعد ٹریننگ میں حصہ لیں گے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!