فٹ بال

ٹی سی ایل کی آرسنل کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط، بوکایو ساکا کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

ٹی سی ایل کی آرسنل کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط، بوکایو ساکا کو برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کر دیا

لاہور، 27 جنوری 2026: پاکستان کے نمبر 1ایل ای ڈی ٹی وی برانڈٹی سی ایل نے آرسنل فٹبال کلب کے اسٹار کھلاڑی بوکایو ساکا کو اپنا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کردیا۔

یہ اعلان آرسنل فٹبال کلب کے ساتھ ٹی سی ایل کی عالمی شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے کی ایک اہم پیش رفت ہے، جہاں ٹی سی ایل آفیشل گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس پارٹنر کے طور پر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ٹی سی ایل نے حال ہی میں آرسنل اور بوکایو ساکا کے ساتھ مل کر نئی مہم"Inspire Greatness, together”کا آغاز کیا ہے، جو اس بات کا عندیہ ہے کہ فٹبال کس طرح میدان کے اندر اور باہر لوگوں کو ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

یہ مہم اس سوچ کی عکاسی کرتی ہے کہ یہ پارٹنرشپ صرف کھیل تک محدود نہیں بلکہ اس میں جذبات، تعلقات اور روزمرہ کی روایات بھی ہیں جو دنیا بھر میں مداحوں کو یکجا کرتی ہیں۔

ایک عالمی ٹیکنالوجی برانڈ کے طور پر ٹی سی ایل کا فلسفہ نظم و ضبط، طویل مدتی وابستگی اور بامعنی روابط پر مبنی ہے اوراس مہم کا بنیادی ستون ہے، جو بوکایو ساکا اور آرسنل فٹبال کلب کی پیشہ ورانہ اقدار سے ہم آہنگ ہے۔

ٹی سی ایل مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ بزنس گروپ کی جنرل منیجر مس سنی یانگ کا اس بارے میں بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،”ہمیں آرسنل کے بوکایو ساکا کو ٹی سی ایل کا برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کرنے پر بے حد فخر ہے۔

آرسنل کے ساتھ ہماری شراکت داری پہلے ہی شاندار رہی ہے، اور بوکایو ساکا جیسے باوقار اور متاثرکن کھلاڑی کے ساتھ شراکت داری اس سفر کا ایک قدرتی اگلا قدم ہے۔ وہ محنت، عاجزی اور خلوص کی علامت ہیں، اور انہیں نہ صرف ان کے کھیل بلکہ ان کی شخصیت کی وجہ سے بھی سراہا جاتا ہے۔”

یہ مہم آرسنل کے ساتھ ٹی سی ایل کی کثیر سالہ عالمی شراکت داری کو مزید وسعت دیتی ہے، جو مردوں اور خواتین دونوں کی فرسٹ ٹیمز ہیں۔ آفیشل گلوبل کنزیومر الیکٹرانکس پارٹنر کے طور پر،

ٹی سی ایل جدید ٹیکنالوجی، مؤثر کہانیوں اور شاندار ویونگ تجربات کے ذریعے مداحوں کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے، جہاں بوکایو ساکا کھیل اور آرسنل کے عالمی مداحوں کے درمیان ایک مضبوط ربط کا کردار ادا کرتے ہیں۔

"Inspire Greatness, together”اُن کمیونٹیز کے لیے ہے جو روزانہ فٹبال کو دیکھتے اور انجوائے کرتے ہیں۔ یہ مہم کلب اور بوکایو ساکا کی ذاتی کہانی اور موجودگی کے ذریعے اس تصور کو اجاگر کرتی ہے کہ گریٹنس صرف میدان میں ہونے والے لمحات سے نہیں بلکہ اُن مشترکہ تجربات سے جنم لیتی ہے جو میدان کے اندر اور باہر مداحوں کو ایک دوسرے سے جوڑتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!