PSL2026کرکٹ

پی ایس ایل 11 میں مقامی کھلاڑیوں کی 5کیٹیگریز کا اعلان

پی ایس ایل 11 میں مقامی کھلاڑیوں کی 5کیٹیگریز کا اعلان

 ایچ بی ایل PSLکے 11ویں ایڈیشن میں کھلاڑیوں کی کیٹیگریز کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 89 مقامی کھلاڑیوں کو 5 مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کھلاڑیوں کی پلاٹینم کیٹیگری میں 16 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں۔ سلمان علی آغا، حسن علی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ڈائمنڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں ترقی ہوئی ہے۔ صاحبزادہ فرحان بھی گولڈ سے پلاٹینم کیٹیگری میں پہنچ گئے۔

اسی طرح بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، محمد رضوان، فخر زمان، صائم ایوب، نسیم شاہ، حارث رؤف اور شاداب خان پلاٹینم کیٹیگری میں برقرار ہیں۔

اس کے علاوہ 11 کھلاڑی ڈائمنڈ کیٹیگری میں شامل کیے گئے ہیں۔ محمد وسیم جونیئر، سفیان مقیم اور سلمان مرزا گولڈ سے ڈائمنڈ میں ترقی پا گئے۔

گولڈ کیٹیگری میں 32 کھلاڑی شامل کیے گئے ہیں جبکہ سلور اور ایمرجنگ کیٹیگری میں 30 کھلاڑی ہوں گے۔ آکشن سے پہلے ہر فرنچائز کل 4 کھلاڑی اور فی کیٹیگری ایک کھلاڑی برقرار رکھ سکے گی۔

پی ایس ایل کا پہلا اور تاریخی پلیئرز آکشن 11 فروری کو ہوگا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں کی رجسٹریشن کی تاریخ 3 فروری تک بڑھا دی گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!