دیگر سپورٹس

18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 ; معیز ارسلان نے مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

معیز ارسلان نے 18ویں نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 میں مردوں کا سنگلز ٹائٹل جیت لیا

اسلام آباد: معیز ارسلان نے نیشنل ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ 2026 میں مردوں کا سنگل ٹائٹل جیت لیا۔ جبکہ ایان بھٹی اور علی نعمان نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس موقع پر پاکستان ٹین پین باؤلنگ فیڈریشن کے صدر اعجاز الرحمان، سرپرست اعلیٰ محمد امجد حسن قریشی اور خیبر پختونخواہ ٹین پن باؤلنگ ایسوسی ایشن کے صدر آصف اورکزئی اور عوام کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

گزشتہ روز لیزر سٹی باؤلنگ کلب، صفا گولڈ، F-7 مرکز، اسلام آباد میں کھیلے گئے مردوں کے سنگلز ایونٹ میں معیز ارسلان نے 430 پوائنٹس کے ساتھ ٹائٹل جیت لیا

جبکہ ایان بھٹی نے 407 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور علی نعمان نے 371 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اسی طرح احمر سلڈیرا 356 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر رہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!