باڈی بلڈنگ

73 ویں قومی مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے

مسٹر پاکستان کا ٹائٹل واپڈا کے زبیر بٹ جبکہ جونئیر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے جہانگیر خان نے اپنے نام کرلیا

73 ویں قومی مسٹر و جونیئر مسٹر پاکستان باڈی بلڈنگ کے مقابلے اختتام پزیر ہوگئے۔

مسٹر پاکستان کا ٹائٹل واپڈا کے زبیر بٹ جبکہ جونئیر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے جہانگیر خان نے اپنے نام کرلیا مشیر کھیل تاج محمد ترند اور صوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے انعامات تقسیم کئے۔

مینا خان آفریدی کا خیبرپختونخواکیلئے ٹائٹل جیتنے والے تن ساز کیلئے نوکری دینے کا بھی اعلان

73ویں قومی مسٹر پاکستان و جونیئر مسٹر پاکستان مسٹر کلاسکمینز فزیک اور ماسٹرز چوتھی فٹنس چیلنج پاکستان چیمپئن شپ کے مقابلے پشاور میں اختتام پزیر ہوگئے۔مسٹر پاکستان کا ٹائٹل واپڈا کے زبیر بٹ نے جیت لیا۔

جونئیر مسٹر پاکستان کا ٹائٹل خیبر پختونخوا کے جہانگیر خان کے حصے میں آیا۔اس موقع پر مشیر کھیل خیبر پختونخوا تاج محمد ترند اورصوبائی وزیر بلدیات مینا خان آفریدی نے انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ ،ایم این اے آصف خان اور صدر پشاور ڈسٹرکٹ عرفان سلیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔مہمان خصوصی تاج محمد ترند نے تمام ٹیموں میں ٹرافیاں اورکھلاڑیوں میڈلز تقسیم کئے۔

صوبائی وزیر کا خیبرپختونخواکیلئے ٹائٹل جیتنے والے تن ساز کیلئے نوکری دینے کا اعلان

پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے زیراہتمام مقابلوں میںمجموعی طور پر پاکستان واپڈا نے 124پوائنٹس کے ساتھ پہلی،خیبر پختونخوا نے 54پوائنٹس کے ساتھ دوسری،پاکستان آرمی نے 20پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

فٹنس چیلنج ٹرافی پاکستان آرمی نے جیت لی۔دوسرے نمبر پر پاکستان پولیس اور تیسرے نمبر پر پنجاب کی ٹیم رہی۔سینیرز مینز فزیک مقابلے واپڈا کے محمد حمزہ راجہ اور جونئیر فزیک مقابلے خیبر پختونخوا کے عثمان خان نے جیت لئے۔

اسی طرح ماسٹرز پاکستان کا اعزاز واپڈا کے عبدالمنان نے حاصل کیا جبکہ کلاسک باڈی بلڈنگ میں واپڈا کے آفتاب خان نمبر ون رہے۔

ان چار روزہ مقابلوں میں پاکستان واپڈا،پاکستان آرمی،پاکستان پولیس ،ایچ ای سی،پنجاب ،سندھ،بلوچستان ،خیبر پختونخوااور اسلام آباد کی ٹیموں نے شرکت کی۔ان مقابلوں میں چیف جج کے فرائض صدر پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن طارق پرویز نے سرانجام دئیے۔

ان کے ساتھ خالد علی(مسٹر پاکستان)،ارشد محمود مغل(مسٹر پاکستان)،شیراز محمد(نیشنل جج) ،عبدالعلی(نیشنل چیمپئن)،یاسر شاہ(نیشنل چیمپئن) اور افتخار خان (کوچ آرمی نے بھی ججز کی حیثیت سے شرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!