باکسنگ

خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز، باکسنگ چمپئن شپ میں پشاور ڈویژن گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز، باکسنگ چمپئن شپ میں پشاور ڈویژن گولڈ میڈل جیتنے میں کامیاب

پشاور: خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کے باکسنگ مقابلوں میں پشاور ڈویژن کے کھلاڑیوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے چمپئن ٹرافی 🏆 حاصل کرلی، ملاکنڈ نے سلور اور مردان ڈویژن کی ٹیم نے براؤنز میڈل اپنے نام کیا ،

اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے سیکرٹری محمد آصف ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل تھے

جنہوں نے پوزیشن ہولڈرز کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے ، ٹرافیاں اور کیشن انعامات دیئے ، اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ سمیت دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

صوبائی محکمہ کھیل کے پشاور میں منعقدہ خیبرپختونخوا انڈر21 گیمز کےسلسلے میں قیوم سٹیڈیم کے باکسنگ ارینا میں منعقدہ انٹر ریجنل باکسنگ مقابلوں میں پشاور ، مردان ، ملاکنڈ ، کوہاٹ ، ڈی آئی خان ، بنوں اور ہزارہ ڈویژن کی ٹیموں نے بھرپور شرکت کی ،

50 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں پشاور ڈویژن کے عبد الرحمن نے گولڈ، مردان کے رفاق نے سلور اور بلال سعید نے براؤنز میڈل جیتا ، 54 کے جی میں پشاور کے جیادحسین نے گولڈ ،

مردان کے معیز نے سلور اور ہزارہ کے کھلاڑی نے براؤنز میڈل حاصل کیا ، 57 کے جی ویٹ میں مردان کے فاروق نے پہلی ، پشاور اسد نے دوسری اور ہزارہ کے ابراہیم نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،

60 کلوگرام ویٹ کٹیگری میں پشاور ڈویژن کے ضمیر علی نے گولڈ ، ہزارہ کے مزمل نے سلور جبکہ ملاکنڈ کے انعام اللہ اور بنوں کے ثاقب نے براؤنز میڈل جیتا، 65 کے جی ویٹ میں ملاکنڈ کے حاشر نے گولڈ ، پشاور کے حمزہ نے سلور جبکہ ڈی آئی خان کے یونس خان اور مردان کے عباس نے براؤنز میڈل جیتا ،

70 کے جی میں پشاور ڈویژن کے باکسر اسحاق نے سونے کا تمغہ، بنوں کے واصف نے چاندی جبکہ کوہاٹ کے شاہد خالد اور ملاکنڈ کے حسنین نے کانسی کا تمغہ جیتا،

75 کے جی میں پشاور کے طلحہ نے گولڈ ، ہزارہ کے عبداللہ نے سلور جبکہ بنوں کے لقمان اور ملاکنڈ کے کاشف نے براؤنز میڈل حاصل کیا، 80 کے جی ویٹ میں بلال احمد نے پہلی ، پشاور کے سعید نے دوسری جبکہ بنوں کے عثمان اور ملاکنڈ کے امان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ،

اسی طرح 85 کلوگرام ویٹ کٹیگری مقابلے میں پشاور ڈویژن کے باکسر عبیداللہ خان نے گولڈ میڈل جیتا ، کوہاٹ کے کاشف نے سلور جبکہ ہزارہ کے فہد اور ملاکنڈ کے عاصم نے براؤنز میڈل حاصل کیا ۔

اختتامی تقریب کے محکمہ کھیل خیبرپختونخوا کے مہمانان خصوصی سیکرٹری محمد آصف ، ڈی جی سپورٹس تاشفین حیدر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاؤنٹس شاہ فیصل نے میڈلز لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں و کیش انعامات دیئے،

اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خضر اللہ سمیت دیگر عہدیدار اور بڑی تعداد میں کھلاڑی بھی موجود تھے ۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!