باکسنگ

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی

نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ آئندہ ماہ حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے آئندہ ماہ کے آخر میں نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کے انعقاد کا اعلان کر دیا،مینز اور ویمنز باکسروں پر مشتمل نیشنل چیمپئن شپ حیدرآباد میں منعقد کی جائے گی

جس کے لئے فیڈریشن نے تمام صوبائی ایسوسی ایشنز اور ملحقہ ڈپارٹمنٹس کوڈائرکٹو جاری کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں پاکستان باکسنگ فیڈریشن نے ہدایات جاری کی ہیں کہ چیمپئن شپ 29مارچ سے چار اپریل تک شیڈول کی گئی ہے جس میں مینز اور ویمنز کے 21ویٹ کیٹیگری میں مقابلے ہونگے۔

مجموعی طور پر 210باکسرز شرکت کریں گے جن کے درمیان 189باؤٹس ہونگی۔

چیمپئن شپ کے ڈراز،وزن اور منیجرز میٹنگ 29مارچ کو ہوگی، ابتدائی مقابلے30مارچ سے شروع ہونگے جبکہ تین اور چار اپریل کو تمام کیٹیگریز کے فائنلز کھیلے جائیں گے۔

تمام صوبائی ایسوسی ایشنز اور فیڈریشن سے منسلک محکموں کو اپنی اپنی ٹیموں کی تشکیل مقررہ وقت تک مکمل کر کے چیمپئن شپ میں بھر پور شرکت کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!