باکسنگ

کراچی: لیاری ایک بار پھر کھیلوں کے مقابلوں سے سج گیا

لیاری ایک بار پھر کھیلوں کے مقابلوں سے سج گیا

کراچی: لیاری کے تاریخی ککری گراؤنڈ میں 4 روزہ اسٹیج تھرڈ صوبائی باکسنگ چیمپئن شپ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام سندھ کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

ایونٹ میں نوجوان کھلاڑیوں کا جوش و خروش دیدنی ہے اور علاقہ ایک بار پھر کھیلوں کی سرگرمیوں سے آباد نظر آرہا ہے۔

یہ چیمپئن شپ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے تعاون سے منعقد کی جارہی ہے جبکہ پاک آرمی کی جانب سے ایونٹ کی اسپانسرشپ کی گئی ہے۔

چیمپئن شپ میں سندھ کی 6 ڈویژنز سے مجموعی طور پر 185 کھلاڑی شریک ہیں، جن میں 48 گرلز اور 137 بوائز شامل ہیں۔ نوجوان باکسرز اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے پرعزم دکھائی دے رہے ہیں۔

ایونٹ کے پہلے روز کوارٹر فائنل کے سنسنی خیز مقابلے جاری ہیں، جہاں مختلف ویٹ کیٹیگریز میں باصلاحیت باکسرز نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل تک رسائی کے لیے زور آزمائی کی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے اصغر بلوچ اور دیگر معزز شخصیات تھے، جنہوں نے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ لیاری جیسے علاقوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں، صرف مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔

آج کا یہ ایونٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ لیاری امن، ٹیلنٹ اور کھیلوں کا گڑھ ہے، نہ کہ وہ تصویر جو بیرونی فلموں میں دکھائی جاتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!