دیگر سپورٹس

ایف جی پولو نے 6 ویں جناح گولڈ کپ 2026ء کا ٹائٹل نے جیت لیا۔

ایف جی پولو نے 6 ویں جناح گولڈ کپ 2026ء کا ٹائٹل نے جیت لیا۔

لاہور (سپورٹس لنک رپورٹ) چھٹے جناح گولڈ پولوکپ 2026ء سپانسرڈ بائی ڈائمنڈ پینٹس اینڈ ریمنگٹن فارما ٹیم ایف جی پولو نے جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق جناح پولو فیلڈز میں منعقدہ فائنل میچ میں تماشائیوں اور فیملیز کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی سی ای او ڈائمنڈ پینٹس میر شعیب احمد اور ڈائریکٹر ریمنگٹن فارما ڈاکٹر فیصل قدیر کھوکھر تھے۔

اس موقع پر جناح پولو فیلڈ ز کی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر صوفی ہارون، سیکرٹری میجر عادل سلطان راؤ(ر)، میاں عباس مختار، عدنان جلیل اعظم اور پولو کے کھلاڑیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ایف جی پولو نے فائنل میچ میں زبردست مقابلے کے بعد اختتامی لمحات میں بی این پولو کو 7-6 سے ہرا کر ہائی گول ٹورنامنٹ جناح گولڈ کپ اپنے نام کیا۔

ایف جی پولو کی طرف سے مارکوس ریورلا نے چار،راول لیپ لا سیٹ نے تین گول سکور کیے۔ بی این پولو کی طرف سے ٹی ٹو رئیویز گنزو نے چار، ثاقب خان خاکوانی نے دو گول سکور کیے۔

میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ راول لیپ لا سیٹ کو دیا گیا۔ ابھرتے ہوئے کھلاڑی کا ایوارڈ امین رحمان کو دیاگیا۔ فائنل میچ کی بہترین گھوڑی میاں عباس مختار کی گھوڑی فیونا کو دیا گیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!