باکسنگ

ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ: سندھ اسٹرائیکرز نے میدان مار لیا

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ،سیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس،سینئرنائب صدر اصغر بلوچ کی شرکت

ٹیلنٹ ہنٹ نیشنل باکسنگ چیمپئن شپ:سندھ اسٹرائیکرز نے میدان مار لیا

سات گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی،مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل نے انعامات تقسیم کئے

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ،سیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس،سینئرنائب صدر اصغر بلوچ کی شرکت

کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) نیشنل باکسنگ چیمپیئن شپ این بی سی ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے مقابلوں میں سندھ اسٹرائیکرز کے باکسرز نے سات گولڈ میڈلز کے ساتھ برتری ثابت کر دی،

پنجاب تھنڈرز نے دوسری اور بلوچستان ایگلز نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور پاکستان آرمی کے زیر نگرانی حیدرآبادکلب حیدرآباد میں منعقدہ بوائز اینڈ گرلز چیمپئن شپ اپنے اختتام کو پہنچی جس میں 21 ویٹ کیٹیگری میں مقابلوں کا انعقا د کیا گیاتھا

جن میں بوائز کے13اور گرلز کے آٹھ ویٹس شامل تھے۔پروقار اور رنگا رنگ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی میجر جنرل یحییٰ سلیمان گوندل تھے جنہوں نے پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے صدر کرنل (ر)ناصر تنگ اورسیکریٹری جنرل میجر عرفان یونس کے ہمراہ انعامات تقسیم کئے،

اس موقع پرپاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر نائب صدر اور سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ،ٹیکنیکل ڈیلی گیٹ یونس پٹھان،سندھ اولمپک ایسوی ایشن کے سیکریٹری جنرل احمد علی راجپوت،حیدرآباد اولمپک ایسوسی ایشن کے پرویز احمد شیخ،عائشہ ارم،ندیم خان،محمدمصدق اور دیگر بھی موجود تھے۔

جونیئر کلاس میں کھیلنے والی سندھ کی عائشہ خان کو چیمپئن شپ کی بہترین باکسر قرار دیا گیا۔چیمپئن شپ میں 10ٹیموں کے210باکسرز شریک تھے۔

نتائج کے مطابق سندھ اسٹرایئکرز نے سات گولڈ،ایک سلور اور تین برانز میڈلز جیتے۔پنجاب ٹینڈرزنے 4 گولڈ، 2 سلور اور 5 برانز میڈلزحاصل کئے اور دوسری پوزیشن پائی جبکہبلوچستان ایگلز اور بلوچستان بولز نے تین تین گولڈ میڈلزکے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

کے پی ٹائیگرز نے دو گولڈ،تین سلور اور ایک برانز،سندھ اسٹالنز نے ایک گولڈ،پانچ سلور اور تین برانز ،پنجاب واریئرز نے ایک گولڈ،دو سلور اور دو برانز،اسلام آباد نے دو سلور اور 6 برانز،کے پی لائنز نے ایک سلور اور تین برانز جبکہ آزاد کشمیر نے ایک برانز میڈل یقینی بنایا۔

چیمپئن شپ کا مقصد ملک کے طول و عرض میں باکسنگ کا فروغ تھا جس کے لیے یہ چیمپئن شپ ایک اہم قدم ثابت ہوئی،جس میں نوجوان باکسرز کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا بھر پورموقع ملا اور نیا ٹیلنٹ سامنے آیا۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!