
پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
آسٹریلوی ذرائع ابلاغ کے مطابق وارنر پر نشے کی حالت میں گاڑی چلانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سڈنی کے علاقے ماروبرا میں پولیس نے انہیں گاڑی چلاتے ہوئے روکا اور ان کا سانس کا ٹیسٹ کیا۔
بتایا گیا ہے کہ وارنر نے ٹیسٹنگ پوائنٹ سے پہلے ہی اپنی گاڑی روک لی تھی، تاہم پولیس نے انہیں چیک کیا اور ٹیسٹ مثبت آنے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی۔ بعد ازاں انہیں حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن منتقل کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈیوڈ وارنر کو 7 مئی کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وہ پی ایس ایل میں کراچی کنگز کی قیادت کر رہے ہیں اور چند روز کی چھٹی پر آسٹریلیا گئے تھے، جہاں سے انہیں 9 اپریل کو ٹیم کو دوبارہ جوائن کرنا تھا۔



