ہاکی

پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی تشکیل، تینوں فارمیٹس کیلئے ہیڈ کوچز کا تقرر

پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے قومی سلیکشن کمیٹی تشکیل،

تینوں فارمیٹس کے لیے ہیڈ کوچز کا تقرر

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ملک میں ہاکی کے ڈھانچے کی مضبوطی اور بین الاقوامی مقابلوں میں بہتر نتائج کے حصول کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کر دیا ہے جبکہ سینئر، جونیئر اور انڈر-18 ٹیموں کے لیے ہیڈ کوچز بھی تعینات کر دیے ہیں۔

اولمپین سمیع اللہ خان جنہیں پہلے ہی چیئرمین سلیکٹرز مقرر کیا تھا انکی نگرانی میں سلیکشن کمیٹی بھی اپنے فرائض سرانجام دے گی۔

پی ایچ ایف پروفیشنل ڈویلپمنٹ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، لیجنڈری اولمپین سمیع اللہ خان کو قومی سلیکشن کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔

سلیکشن کمیٹی کے دیگر اراکین میں نعیم اختر، کاشف جواد، محمد خالد، عاطف بشیر اور ناصر علی شامل ہیں۔

اولمپین منظور الحسن کو ہیڈ کوچ، پاکستان سینئر ہاکی ٹیم،
ایاز محمود کو ہیڈ کوچ پاکستان جونیئر ہاکی ٹیم جبکہ قمر ابراہیم کو ہیڈ کوچ پاکستان انڈر-18 ہاکی ٹیم نئے ضوابط اور طریقہ کار نوٹیفکیشن کے مطابق، ہیڈ کوچز تعینات کیا گیا ہے۔

متعلقہ ٹیم کا ہیڈ کوچ کھلاڑیوں کے انتخاب کے وقت سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا تاکہ میرٹ اور ٹیم کی ضرورت کے مطابق بہترین کھلاڑیوں کا چناؤ ممکن ہو سکے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!