PSL2026

ملتان سلطانز کا صاحبزادہ فرحان اور صہیب مقصود کو عارضی طور پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز کا صاحبزادہ فرحان اور صہیب مقصود کو عارضی طور پر ریلیز کرنے کا فیصلہ

ملتان سلطانز نے اوپننگ بیٹر صاحبزادہ فرحان اور بیٹنگ کوچ صہیب مقصود کو چند روز کے لیے ٹیم سے ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان ملتان سلطانز کے مطابق یہ فیصلہ ریسٹ پیریڈ کے دوران کھلاڑیوں کو آرام اور ذاتی وقت دینے کی پالیسی کے تحت کیا گیا ہے، جس کا مقصد کھلاڑیوں کو ذہنی اور جسمانی طور پر تازہ دم رکھنا ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ ٹیم کے مالک گوہر شاہ اور ہیڈ کوچ ٹم پین کی پالیسی کے مطابق اس وقفے کے دوران کھلاڑیوں کو مکمل آزادی حاصل ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی تیاری بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں ملتان سلطانز کا اگلا مقابلہ 13 اپریل کو پشاور زلمی کے خلاف کھیلا جائے گا، جس کے لیے ٹیم جلد دوبارہ اسکواڈ کو جوائن کرے گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!