ہاکی

یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 ; دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ

یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 ; دوسرے روز تین میچوں کا فیصلہ۔۔۔

اسلام آباد ; پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام یوتھ انڈر 18 نیشنل ہاکی چیمپئن شپ 2026 کے دوسرے دن تین میچز کھیلے گئے پہلا میچ آزاد جموں و کشمیر اور اسلام آباد کے مابین کھیلا گیا ۔

جو کہ آزاد جموں وکشمیر نے 2-6 سے جیت لیا۔ آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے سیف نے چار، عبداللہ اور حسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔ اسلام آباد کی جانب سے دونوں گول عبدلباسط نے سکور کئے۔

دوسرا میچ سندھ 2 اور بلوچستان کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ سندھ 2 نے 1-3 سے جیت لیا۔ سندھ 2 کی جانب سے عبدلباسط،علی رضا اور شاہزیب شاہ نے ایک ایک گول سکور کیا۔ بلوچستان کی جانب سے واحد گول محمد طلحہ میر نے سکور کیا۔

تیسرا میچ پاک آرمی اور سندھ 1 کے مابین کھیلا گیا۔ جو کہ پاک آرمی نے 0-8 سے جیت لیا۔ پاک آرمی کی جانب سے مزمل سعید ، بلال ، عمار علی حنزلہ، شعیب سلطان، احتشام، زین ، حسن نے ایک ایک گول سکور کیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ ممبران پی ایچ ایف سیلیکش کمیٹی ،ڈائریکٹر خواجہ محمد جنید ، چیف کوآرڈینیٹر عبدالناصر اخونزادہ، اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹر شفیق بھٹی، محمود احمد ، ایمپائر منیجر سہیل اکرم جنجوعہ ،کو آرڈینیٹر خاور جاوید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد وقاص شیخ کے علاوہ آفیشلز اور شائقین ہاکی کی بڑی تعداد موجود تھی

ایونٹ 9 اپریل سے 19 اپریل تک جاری رہے گا، جس میں ملک بھر سے 16 ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ کے لیے ٹیموں کو چار مختلف پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔

پول A میں پاک کسٹمز، کے پی کے 2، پنجاب 4، گلگت بلتستان۔ پول B میں پنجاب 1، سندھ 2، بلوچستان، کے پی کے 1۔ پول C میں پولیس، پنجاب 2، آزاد جموں و کشمیر ، اسلام آباد۔ جبکہ پول D میں پاک ایجوکیشن بورڈ، سندھ 1، پنجاب 3، پاک آرمی شامل ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!