
سلمان خلیل ‘K2 اسکواش پی ایس اے چیلنجر 2026’ کے چیمپئن بن گئے
لاہور/امریکہ: ٹاپ سیڈ سلمان خلیل نے امریکہ کے شہر میں منعقدہ ‘K2 اسکواش پی ایس اے چیلنجر 15K چیمپئن شپ 2026’ جیت لی۔ ون ورلڈ اسکواش کے تعاون سے منعقدہ اس عالمی ایونٹ میں دنیا بھر سے نامور کھلاڑیوں نے شرکت کی۔
ایک سنسنی خیز فائنل مقابلے میں سلمان خلیل نے آٹھویں سیڈ فنلے ودنگٹن کو اسٹریٹ گیمز میں 0-3 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔
سلمان خلیل نے پورے میچ میں برتری برقرار رکھی اور صرف 36 منٹ میں 8-11، 8-11 اور 7-11 سے کامیابی حاصل کی۔ اس فتح کے ساتھ سلمان خلیل کو 2,850 ڈالر جبکہ رنر اپ ودنگٹن کو 1,800 ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔
ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب میں معزز مہمانوں سنی راؤ، سدھیر نائیک، علی رضوی، کرامت اللہ خان اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم نے شرکت کی۔ مہمانوں نے فائنلسٹ کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کیے۔
اس عالمی ایونٹ کا انعقاد بین الاقوامی اسکواش پروفیشنل محمد نوید عالم کی زیرِ نگرانی ہوا، جن کی پیشہ ورانہ مہارت نے امریکہ میں اسکواش کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔
ٹورنامنٹ ڈائریکٹر محمد نوید عالم اور K2 اسکواش کے سی ای او کرامت اللہ خان نے ایونٹ کی کامیابی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کھلاڑیوں، سپانسرز اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ وہ مستقبل میں بھی امریکہ میں اسکواش کے عالمی معیار کے مقابلوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔



