
پاکستان سپر لیگ کا عالمی کریز
پاکستان سپر لیگ تیزی سے دنیا کی مقبول ترین لیگز میں اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ دنیا کے بڑے بڑے اسٹار کھلاڑی جیسے جیمز ونس، جیسن رائے، ڈیوڈ وارنر، اسٹیو اسمتھ، ایڈم زمپا، گلین میکسویل، معین علی اور ایشٹن ٹرنر اس لیگ کو ترجیح دے رہے ہیں۔
اسی طرح سری لنکا اور بنگلہ دیش کے کھلاڑی جیسے ناہید رانا اور مصطفیٰ رحمان بھی پی ایس ایل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کا حصہ بن رہے ہیں۔
دنیا میں کئی بڑی ٹی ٹوئنٹی لیگز موجود ہیں، لیکن جو معیار، مقابلہ اور کرکٹ کا لیول پاکستان میں دیکھنے کو مل رہا ہے، وہ واقعی قابلِ تعریف ہے۔
پی ایس ایل کی نمایاں خصوصیات:
عالمی معیار کے کھلاڑیوں کی شرکت
سخت اور سنسنی خیز مقابلے
نوجوان کھلاڑیوں کو بڑا پلیٹ فار
شائقین کرکٹ کا زبردست جوش و خروش
اب پاکستان سپر لیگ صرف ایک لیگ نہیں بلکہ ایک عالمی برانڈ بنتی جا رہی ہے۔
آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا پاکستان سپر لیگ واقعی دنیا کی ٹاپ لیگز میں شامل ہو چکی ہے؟



