
لوک سہائیتا 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 14 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔
اسلام آباد ; پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام اور سندھ اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے تعاون سے لوک سہائیتا 54 ویں نیشنل اتھلیٹکس چیمپئن شپ 14 مئی سے کراچی میں شروع ہو گی۔
پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر برگیڈئیر ریٹائرڈ وجاہت حسین نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں ابھی سے شروع کر دی گئیں ہیں
اور چیمپئن شپ میں شرکت کرنے والے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے منسلک ڈیپارٹمنٹس، ریجنل اور صوبائی ایسوسی ایشنز کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ چیمپئن شپ میں ڈے اینڈ نائٹ مقابلے منعقد ہونگے ۔
چیمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد اور خواتین کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں
جن میں پاکستان آرمی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، پاکستان پولیس، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ، بلوچستان، اسلام آباد، گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیمیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مزید معلومات کے لئے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل سے رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے اور چیمپئن شپ 17 مئی تک جاری رہے گی اور چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔



