
آئی سی سی نےکھلاڑیوں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی۔
آئی سی سی کی جانب سے جاری کی گئی نئی عالمی رینکنگ کے مطابق نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل کی ون ڈے بیٹرز میں پہلی پوزیشن برقرار ہے،
ڈیرل مچل اور شبمن گل کے درمیان ریٹنگ کا فرق صرف 11 پوائنٹس رہ گیا ہے،جبکہ پاکستان کے بابر اعظم ساتویں اور سلمان آغا اٹھارہویں نمبر پر موجود ہیں۔
ون ڈےبولرزکی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلی پوزیشن پربراجمان ہیں، جبکہ پاکستان کے ابرار احمد دوسرے نمبر پرموجود ہیں،
جنوبی افریقا کےکیشو مہاراج ایک درجہ ترقی پا کر تیسرے نمبر پر آگئے ہیں،جبکہ پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ تنزلی کے بعد نویں پوزیشن پر چلے گئے۔
ٹی ٹوئنٹی بیٹرزکی رینکنگ میں ایشان کشن پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔



