ہاکی

ورلڈ کپ ہاکی کا سب سے باوقار ایونٹ ہے، جہاں عالمی معیار کی ہاکی نئی بلندیوں کو چھوتی ہے،طیب اکرام

ورلڈ کپ ہاکی کا سب سے باوقار ایونٹ ہے،

جہاں عالمی معیار کی ہاکی نئی بلندیوں کو چھوتی ہے،طیب اکرام

بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن نے اعلان کیا ہے کہ ایف آئی ایچ ہاکی ورلڈ کپ بیلجیم و نیدرلینڈز 2026 کے آغاز میں اب صرف ایک ماہ باقی رہ گیا ہے۔

میگا ایونٹ کا آغاز 15 اگست2026 سے ہوگا، جہاں مردوں اور خواتین دونوں کے عالمی مقابلے بیک وقت بیلجیم کے شہر واورے اور نیدرلینڈز کے شہر ایمسٹرڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

ورلڈ کپ میں مجموعی طور پر32 ٹیمیں شریک ہوں گی، جن میں16 مردوں اور16 خواتین کی ٹیمیں شامل ہیں۔ تمام ٹیموں نے براعظمی مقابلوں اور ورلڈ کپ کوالیفائنگ مرحلے سے کامیابی کے ساتھ گزر کر ایونٹ میں جگہ بنائی ہے،

جبکہ اب تمام ممالک اپنی آخری تیاریاں مکمل کرنے میں مصروف ہیں۔ ایف آئی ایچ کے صدر طیب اکرام نے کہا کہ ورلڈ کپ ہاکی کا سب سے باوقار ایونٹ ہے، جہاں لیجنڈز جنم لیتے ہیں اور عالمی معیار کی ہاکی نئی بلندیوں کو چھوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بیلجیم اور نیدرلینڈز جیسے ہاکی کے مضبوط ممالک دنیا بھر سے آنے والے شائقین اور کروڑوں ناظرین کے لیے ایک یادگار ایونٹ کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں۔

نیدرلینڈز میں ایمسٹرڈیم کے ویگنر اسٹیڈیم کی گنجائش عارضی طور پر بڑھا کر 10 ہزار نشستیں کر دی گئی ہیں تاکہ مقامی اور بین الاقوامی شائقین کی بڑی تعداد کو جگہ دی جا سکے،

جبکہ بیلجیم کے شہر واورے میں جدید ترین بیلفیئس ہاکی ایرینا اس ورلڈ کپ کی مستقل یادگار کے طور پر تیار کیا گیا ہے، جہاں ہزاروں شائقین میچز سے لطف اندوز ہوں گے۔

ایف آئی ایچ کے مطابق دونوں میزبان شہروں میں فین زونز بھی قائم کیے جائیں گے، جہاں موسیقی، تفریحی پروگرام، خصوصی ورلڈ کپ مرچنڈائز، فوڈ فیسٹیول اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا

تاکہ شائقین کو میدان کے باہر بھی بھرپور تفریح فراہم کی جا سکے۔ ٹیموں کے حتمی اسکواڈز کا اعلان مرحلہ وار جاری ہے اور کوچز اپنی حکمت عملی کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

ایف آئی ایچ کا کہنا ہے کہ تمام تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں اور دنیا کے بہترین ہاکی کھلاڑی عالمی اعزاز کے لیے ایک دوسرے کے مدمقابل ہونے کو تیار ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!