باکسنگدیگر سپورٹس

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی تاریخ رقم کر دی

پاکستانی خاتون باکسر نے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی تاریخ رقم کر دی

(ویب ڈیسک) پاکستانی خاتون باکسر فاطمہ زہرہ نے کامن ویلتھ گیمز میں باکسنگ کی تاریخ رقم کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق فاطمہ زہراخواتین کے 60 کلوگرام ایونٹ کے سیمی فائنل میں پہنچ گئیں ہیں ۔کوارٹر فائنل میں فاطمہ زہرا نے نیوزی لینڈ کی جورڈن ولسن کو 5-0 سے شکست دے دی۔

سیمی فائنل میں رسائی کے بعد پاکستان کے لیے باکسنگ میں تمغہ یقینی ہوگیا ہے۔شکست کی صورت میں بھی فاطمہ زہرا کو کانسی کا تمغہ ملے گا۔

فاطمہ زہرہ کامن ویلتھ گیمز کی تاریخ میں باکسنگ کے سیمی فائنل تک پہنچنے والی پہلی پاکستانی خاتون ہیں۔

واضح رہے کہ سیمی فائنل میں فاطمہ زہرا کا مقابلہ کینیڈا کی باکسر آل احمدیہ سے 31 جولائی کو ہوگا۔

پاکستانی باکسر فاطمہ زہرا نے کامن ویلتھ گیمز کا کوارٹر فائنل جیتنے کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں بھی ایک عام لڑکی تھی، باکسنگ جوائن کی اور ٹریننگ کی،چاہتی ہوں کہ باقی لڑکیاں جنھوں نے خود کو گھروں تک محدود ہے وہ بھی نکلیں۔

انہوں نے کہا کہ جیسے میں نے محنت کی ہے اور امید ہے میری کامیابی دیکھ کر باقی لڑکیاں بھی محنت کریں گی، سیمی فائنل میں بھی اچھی کارکردگی دیکھانے کی کوشش کروں گی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!