
یومِ دفاع سائیکل ریس، یوسف نے میدان مار لیا
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر خیبرپختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پشاور ناردرن بائی پاس روڈ پر منعقدہ یوم دفاع سائیکل ریس کے سپورٹس سائیکل مقابلے میں ایس ایس جی سی کے یوسف نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
اس موقع پرایم این اے آصف خان نے کامیاب سائیکلسٹوں میں سرٹیفکیٹس، ٹرافیاں اور میڈلز تقسیم کیے ان کے ہمراہ جیرمین کے پی ساءیکلنگ ایسوسی ایشن نے نثار احمد بھی موجود رتھے ،
ان کے ہمراہ صوبائی سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے صدر انجینئر سید شایان علی سیکرٹری محمد علی سمیت ٹیکنیکل آفیشلز مراد علی اور طاہر موجود تھے
خیبر پختونخوا سائیکلنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 6 ستمبر، یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پر ہر سال کی طرح اس سال بھی 42 کلومیٹر سائیکل ریس کا انعقاد کیا گیا،
جس میں یوسف نے 1 گھنٹہ 5 منٹ 30 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی،
جبکہ آرمی کے ذیشان نے 1 گھنٹہ 6 منٹ 34 سیکنڈ کے وقت کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی۔ ایس ایس جی سی کے فرمان ایم نے 1 گھنٹہ 7 منٹ 45 سیکنڈ میں تیسری پوزیشن اپنے نام کی۔
یومِ دفاع کے حوالے سے سائیکل ریس کا انعقاد خیبرپختونخوا میں سائیکلنگ کے فروغ اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرنے کے سلسلے کی کڑی ہے۔
خیبرپختونخوا میں سائیکلنگ ایسوسی ایشن اس نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد کرتی رہی ہے۔



