Gamesدیگر سپورٹس

خیبرپختونخوا انٹر ڈویژن کیڈٹ اینڈ جونیئر جوجِٹسو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

خیبرپختونخوا انٹر ڈویژن کیڈٹ اینڈ جونیئر جوجِٹسو چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی

پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبرپختونخوا انٹر ڈویژن کیڈٹ اینڈ جونیئر میل اینڈ فیمیل جوجِٹسو چیمپئن شپ پشاور میں اختتام پذیر ہوگئی، جس میں صوبے کے مختلف ڈویژنز سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں نے مختلف وزن کی کیٹیگریز میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر پشاور نے پہلی پوزیشن حاصل کی ملاکنڈ نے دوسری اور مردان نے تیسری پوزیشن حاصل کی اس موقع پر اسسٹنٹ ڈائریکٹراکاﺅنٹس شاہ فیصل نے فاتح کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے

ان کے ہمراہ خیبرپختونخوا جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے صدر تحسین اللہ، جنرل سیکرٹری نعیم جان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔

خیبرپختونخوا جوجِٹسو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام دو روزہ چیمپئن شپ کے نیو ازا (Newaza) مقابلوں میں خواتین کی 40 کلوگرام کیٹیگری میں سوات کی عریشہ نے پہلی، کوہاٹ کی حیا نے دوسری، پشاور کی مریم نے تیسری جبکہ مردان کی عاطفہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

45 کلوگرام میں پشاور کی مناہل نے پہلی، مردان کی زارا گل نے دوسری، سوات کی انعم نے تیسری اور کوہاٹ کی حبیبہ نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 50 کلوگرام میں پشاور کی فاطمہ نے پہلی،

کوہاٹ کی نازش نے دوسری، سوات کی وشمہ نے تیسری اور مردان کی حرا نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔ 62 کلوگرام میں پشاور کی بسرا اول، کوہاٹ کی سوما دوم، مردان کی صفا سوم اور سوات کی مسکان چہارم رہیں۔

مردوں کے مقابلوں کی 35 کلوگرام کیٹیگری میں ملاکنڈ کے محمد صادق نے پہلی، مردان کے سفی اللہ نے دوسری، پشاور کے محمد عمر نے تیسری اور پشاور کے مبارک نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

40 کلوگرام میں پشاور کے روہاب نے پہلی، پشاور کے سبحان اللہ نے دوسری، کوہاٹ کے سکندر نے تیسری اور سوات کے ہارون نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

45 کلوگرام میں پشاور کے عمر فاروق نے پہلی، پشاور کے سنگین نے دوسری، ملاکنڈ کے ابوبکر نے تیسری اور مردان کے عمیر نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

50 کلوگرام میں پشاور کے صدام نے پہلی، پشاور کے شہزین نے دوسری، مردان کے آصف خان نے تیسری اور ہزارہ کے ریحان نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

56 کلوگرام میں پشاور کے فیصل نے پہلی، پشاور کے عبداللہ نے دوسری، سوات کے عاطف نے تیسری اور کوہاٹ کے آصف نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

62 کلوگرام میں پشاور کے صدام نے پہلی، ڈیرہ اسماعیل خان کے شبیر نے دوسری، مردان کے حذیفہ نے تیسری اور ہزارہ کے محمد سدیس نے چوتھی پوزیشن حاصل کی،

جبکہ 69 کلوگرام میں پشاور کے امان نے پہلی، ملاکنڈ کے سلیمان نے دوسری، پشاور کے نجیب نے تیسری اور ملاکنڈ کے زاہد نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔

چیمپئن شپ کے اختتام پر منتظمین نے کہا کہ ایسے مقابلوں کا مقصد نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے مواقع فراہم کرنا اور جوجِٹسو کے کھیل کو صوبے میں مزید فروغ دینا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
error: Content is protected !!