13چیلنجرز کپ کرکٹ ‘ کراچی فائٹر نے کھتری اسپورٹس کو شکست دے دی


کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) ٹی ایم سی گراؤنڈ گلبرگ پر کھیلے جانے والے 13ویں چیلنجرز کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں کراچی فائٹر نے باآسانی کھتری اسپورٹس کو 97رنز سے شکست دے دی۔ فاتح ٹیم کے علیم احمد نے تباہ کن بولنگ کی اور 17رنز پر 8کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔انہیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ کراچی فائٹر نے پہلے اننگز کا آغاز کیا اور مقررہ 20اوورز میں 6وکٹوں پر 188رنز سمیٹے۔ نعمان سوریا نے 98رنز کی عمدہ اننگز کھیلی جو 13چوکوں پر مشتمل تھی۔ ارتضیٰ 47رنز بنانے میں کامیاب رہے۔فہد رحمت اﷲنے 47رنز کے عوض 2کھلاڑیوںکو پویلین کی راہ دکھائی۔کھتری اسپورٹس کی جوابی اننگز 17اوورز میں تمام ہوگئی جب پوری ٹیم 97رنز پر پویلین لوٹ گئی ۔ احسان کھتری 35، محمد فہد 23رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ میڈیم پیسر علیم احمد نے 4اوورز میں 17رنز دے کر 8کھلاڑیوں کو نشانہ بنایا۔

error: Content is protected !!