ورلڈ سیپک ٹاکرا پاکستان کو دو ایک سے شکست

کمبوڈیا نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو دو ایک سے شکست دیکر کنگز کپ ورلڈ سیپک ٹاکرا کے مینز ٹیم ایونٹ میں اہم کامیابی حاصل کرلی۔

بیسٹ آف تھری میں ایک سیٹ کی شکست کے بعد شبیر احمد،محمد کاشف اور شاکر حسین نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرکے مقابلہ ایک ایک سے برابر کردیا لیکن تیسرے میچ میں طارق خان، باسط علی اور محمد خالد خان شکست کھا گئے۔

پاکستانی ویمن کو لائوس نے ٹیم ایونٹ کے مقابلوں تین صفر سے ہرا دیا، ڈبلز مین ایونٹ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیاکو اور ایران نے نیوزی لینڈ کو ہرا کرفائنل میں جگہ بنالی۔

بنکاک کے فیشن آئی لینڈ میں کھیلی جانے والی چیمپئن شپ کے چوتھے روز کورٹ نمبر چار پر پاکستان اور کمبوڈیا میں کھیلے جانے والے بیسٹ آف تھری مین ٹیم ایونٹ کے پہلے مقابلے میں کمبوڈیا نے پاکستان کو دو صفر سے شکست دی

دوسرے مقابلے کے پہلے سیٹ میں کمبوڈیا نے مشکل مقابلے کے بعد پاکستان کو21-15سے زیر کیاجبکہ دوسرےسیٹ میں پاکستانی ٹیم کے کپتان شبیر احمد، محمد کاشف اور شاکر حسین نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ابتداء سے اپنی برتری قائم کی اور اپنا اسکور 18-13کیا ۔

اس موقع پر کمبوڈیا کے کھلاڑی نے فائٹ بیک کرتے ہوئےلگا تاکر پانچ پوائنٹ حاصل کرکے اسکور18-18کرکے مقابلہ کرکے برابر کیااور پھر مقابلہ20-19کردیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے ایک پوائنٹ مزید حاصل کرکے مقابلہ برابر کیا اور پھر دو مزید پوائنٹس حاصل کرکے شاندار کامیابی حاصل کی اور تین میچوں پر مشتمل مقابلہ ایک ایک سے برابر کیا لیکن تیسرے مقابلے میں پاکستانی کھلاڑی دو صفر سے شکست کھا گئے۔

چیمپئن شپ کے مینز ٹیم ایونٹ میں پاکستان کا مقابلہ کمبوڈیا سے تھا جس میں کموڈیا نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دو صفر سے میچ جیتا۔

ٹیم ایونٹ میں پاکستانی ٹیم شبیر احمد(کپتان)، کاشف فاروقی، شاکر حسین، باسط علی، فرحان، ذیشان بدر، آصف ظہیر، محمد ثاقب، محمد خالد، طارق خان، عرفان احمد اور شہباز پر مشتمل تھی۔

ویمن کے ٹیم ایونٹ مقابلے میں پاکستان کو لائوس نے باآسانی تین صفر سے ہرا دیا،چیمپئن شپ کے دیگر مقابلوں میں تھائی لینڈ ، ملائشیا، میانمار مختلف ایونٹس سے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔

بھارت نے آسٹریلیا کو چیمپئن شپ کے ڈبلز مین ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنائی،بھارتی کھلاڑی ابتداء سے چھائے رہے اور آسٹریلوی کھلاڑیوں کو دبائو میں رکھااور پہلے سیٹ میںاکیس آٹھ،اور دوسرے سیٹ میں آسٹریلیا کو اکیس گیارہ سے شکست دیکر فائنل میں جگہ بنائی۔

دوسرے سیمی فائنل میں ایران نے انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو دو ایک سے زیر کیا،فائنل بھارت اور ایران کے درمیان جمعہ کو کھیلا جائےگا۔

تعارف: newseditor