شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ،پاکستانی کھلاڑی دوسرے رائونڈ میں آئوٹ

شہید بے نظیر بھٹو انٹرنیشنل ٹینس ٹورنامنٹ میں سپین ، جرمنی، روس، بھارت ، ترکی اور آسٹریا کے کھلاڑیوں نے اپنے، اپنے حریفوں کو شکست دے کر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے جبکہ پاکستانی کھلاڑی دوسرے راؤنڈ سے باہر ہوگئے، اسلام آباد ٹینس کورٹ میں کھیلے گئے مینز سنگل کے مقابلوں میں سپین کے لو پیز پیازر نے پاکستان کے احمد چوہدری کو 6-1 اور 6-2 سے ،جرمنی کے جولین آنگن نے فرانس کے لوکا کو 6-3 ، 3-6 اور 6-1 سے،روس کے اولگ نے بھارت کے پیر امیر سنگھ کو 7-6(7) اور 6-2 سے،بھارت کے کونل آنند نے پاکستان کے عابد علی اکبر کو 7-5 اور 7-5 سے،روس کے bacansport آئیون نیدیلکو نے پاکستان کے یاسر خان کو 6-1 اور 6-0 سے،روس کے اولگ بیسڈ نیکوف نے روس کے شلوا کو 6-3 اور 6-2 سے ،ترکی کے ارگی کرکن نے روس کے کرسٹن لوزان کو 3-6 ، 6-3 اور 6-2 سے،آسٹریا کے پیٹر گولڈسٹینر نے روس کے آئیون یونومارنکو کو 6-2 اور 6-3 سے اورروس کے آنٹن چیخوف نے بھارت کے انراگ نینوانی کو 7-5 اور 6-2 سے شکست دے کر اگلے راؤنڈ میں رسائی حاصل کر لی، ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنلز مقابلے کل کھیلے جائیں گے۔

تعارف: newseditor