حسیب اللہ انڈر 19 ورلڈ میں سنچری سکور کرنے والے چھٹے پاکستانی بلے باز بن گئے

قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی حسیب اللہ خان چھٹے پاکستانی بیٹر بن گئے جنہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچری سکور کی۔پیر کے روز کھیلے گئے میچ میں قومی ٹیم کے بیٹر حسیب اللہ نے زمبابوے کے خلاف 135رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی، جس میں انہوں نے 10چوکے اور 4 چھکے لگائے تھے۔حسیب اللہ خان سے پہلے یہ اعزاز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم، امام الحق،بازید خان، حسن محسن اور عمر مسعود کے پاس تھا۔

حسن محسن اور عمر مسعود نے 2016 کے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچریاں بنائی تھیں۔قومی ٹیم کے موجودہ کھلاڑی امام الحق بھی ان کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے انڈر 19ورلڈ کپ میں سنچری بنائی، انہوں نے 2014 کے ورلڈ کپ میں سنچری سکور کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے انڈر 19ورلڈ کپ میں دو بار سنچریاں بنائیں، پہلے سنچری 2010 میں ہونے والے عالمی کپ میں بنائی تھی جبکہ دوسری 2012 میں سکور کی تھی۔بازید خان قومی ٹیم کے پہلے کھلاڑی تھے جنہوں نے 1998 میں ہونے والے انڈر 19 کے عالمی کپ میں سنچری بنائی تھی۔

error: Content is protected !!