4روزہ ٹیسٹ کیلئے نئے قوانین کا اعلان

ٹیسٹ کرکٹ میں ایک اور انقلاب کی تیاریاں مکمل کرلیں گی ۔ آئی سی سی نے 4 روزہ ٹیسٹ کیلئے نئے قوانین کا اعلان کردیا۔ایک سیشن سوا دو گھنٹوں پر مشتمل ہوگا، فالو آن کیلئے 150رنز کی سبقت کافی ہوگی۔آج منگل سے جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے درمیان پورٹ ایلزبیتھ میں چار روزہ ٹیسٹ میچ شروع ہورہا ہے جوکہ ڈے اینڈ نائٹ کھیلا جائے گا۔ آئی سی سی کی جانب سے مختصر ٹیسٹ کیلئے الگ پلیئنگ کنڈیشنز بنائے گئے ہیں جن کے تحت اب ہر روز ساڑھے 6 گھنٹوں کا کھیل ہوگا جوکہ پانچ روزہ ٹیسٹ کے مقابلے میں آدھا گھنٹہ زائد ہے، اس میں 90 کے بجائے روزانہ 98 اوورز کا کھیل ہوگا تاہم اگر مقابلے کو نتیجہ خیز بنانے کیلئے ضرورت پڑی تو پانچ روزہ میچ کی طرح اس میں بھی آخری روز اضافی آدھے گھنٹے تک کھیل کو جاری رکھا جائے گا۔

error: Content is protected !!