بارسلونا (سپورٹس لنک رپورٹ) کوپا ڈیل رے فٹبال چیمپئن شپ کے سیمی فائنل کی پہلی لیگ میں میسی کی ٹیم بارسلونا نے ویلنشیا کو ایک صفر سے ہرا دیا ہے۔ کوپا ڈیل رے کپ کے سیمی فائنل کے پہلے لیگ میں بارسلونا اور ویلنشیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔
ٹیم بارسلونا نے کھیل کے آغاز سے ہی حریف گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم پہلے ہاف تک انہیں کوئی کامیابی نہ ملی۔ میچ کے 67 ویں منٹ میں بارسلونا کی جانب سے لوئس سواریز نے زبردست گول کر کے ٹیم کی برتری ایک صفر کر دی جو اختتام تک برقرار رہی۔