کراچی اور ایبٹ آبادنے این بی پی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا


کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) ایبٹ آباد نے ملتان کو 9 وکٹوں اورکراچی نے کوئٹہ کو 7 وکٹوں سے شکست دیکر این بی پی ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ٹرافی گریڈ 2- کے سیمی فائنلز کیلئے کوالیفائی کرلیا واضح رہے کہ کراچی اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں اپنے گروپ کے تینوں میچز جیت کر ٹاپ پررہی ہیں کراچی کیخلاف کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 217 رنزبنائے نصیب اللہ نے 76 رنزکی اننگز کھیلی جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف 14.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر مکمل کرلیا

طاہر علی نے 94 رنز کی دلکش اننگز کھیلی دوسرے میچ میں ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ایبٹ آباد کوجیت کیلئے 241 رنز کاٹارگٹ دیا ملتان کیجانب سے محمد صفدر نے ٹورنامنٹ میں اپنی مسلسل تیسری سینچری اسکور کی اور 127 رنز بنائے احسن رزاق نے 80 رنز بنائے جواب میں ایبٹ آباد نے کپتان ریاست خان کے شاندار 120 رنز کی بدولت ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر16.5 اوورز میں مکمل کرلیا پہلے سیمی فائنل میں کراچی کا مقابلہ ملتان اور دوسرے سیمی فائنل میں ایبٹ آباد کی ٹیم کوئٹہ کے مدمقابل ہوگی

error: Content is protected !!