بنوں میں جاری دوسرا آل پاکستان قاضی محب میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں بنوں وائٹ کی دبنگ انٹری

 

بنوں میں جاری دوسرا آل پاکستان قاضی محب میموریل ہاکی ٹورنامنٹ میں بنوں وائٹ کی دبنگ انٹری،پہلے میچ میں ڈی ایچ اے فیصل آباد کو 1-3 سے شکست دے کر فتح حاصل کرلی۔قومی اور بین الاقومی کھلاڑیوں پر مشتمل بنوں وائٹ نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے کوارٹر کے آٹھویں منٹ میں ذاکراللہ نے گول کر کے ٹیم کو برتری دے لادی اسی طرح تیسرے کوارٹر میں بنوں وائٹ کے سمیع اللہ نے دوسرا گول کر کے ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی,چوتھے کوارٹر میں فیصل آباد کی ٹیم نے گول سکور کیا اسی طرح 55ویں منٹ میں بنوں وائٹ کی جانب سے ندیم خان نے گول کر کے بنوں وائٹ کی ٹیم نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے برتری حاصل کرلی۔

 

 

اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عظمت علی شاہ،نعیم باچا،کوچ برکت علی،رفیع اللہ،اور نیشنل گولڈ میڈلسٹ عدنان جاوید سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھے۔

error: Content is protected !!