ونٹر اولمپکس،روسی ایتھلیٹ کی آنکھوں کے چرچے

پیانگ یانگ (سپورٹس لنک رپورٹ) ونٹراولمپکس میں روسی ایتھلیٹ انستاسیابریگولوواکی چمکیلی آنکھوں نے سب کو اپنا گرویدہ بنالیا۔ 25سالہ کلرنگ ایتھلیٹ کی پرجوش چمکیلی آنکھوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر چاہنے والوں کی تعداد ہزاروں میں پہنچ گئی ہے اور لوگوں نے انہیں مشہوربرازیلین ماڈل ایڈریانالیما اور ہالی ووڈ ایکٹرز میگن فوکس اور انجلیناجولی سے تشبیہ دی ہے ۔نیشنل اسٹیٹ یونیورسٹی سے فزیکل ایجوکیشن میں ماسٹرز کرنے والی ایتھلیٹ نے 2009 میں کھیلوں کی باقاعدہ تربیت حاصل کی اور 2016 میں سوئیڈن چیمپئن شپ میں تمغہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں۔

 

 

error: Content is protected !!