زون چھ وائٹس اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

 

زون چھ وائٹس اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی

کراچی (اسپورٹس رپورٹر): زون چھ وائٹس زون چار وائٹس کو باآسانی 140 رنز سے شکست دے کر اے ایس نیچرل اسٹون انڈر-16 انٹر زونل کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم پر کھیلے گئے پہلے سیمی فائنل میں ٹاس جیت کر زون چھ وائٹس نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 45 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ سعد سخاوت نے 2 چوکوں کی مدد سے 41،

سجاد احمد نے 2 چوکوں اور 2 کی مدد سے 31 ، عبدل سمیع نے 16 اور طلا ل احمد نے 14 رنز بنائے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر بلال احمد 14 رنز دیکر 3 جبکہ فیضان شاہ، محمد مشام اور مکرم علی نے ایک، ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔

جواب میں زون چار وائٹس 5۔16 اوورز میں 29 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔مدثر نے 15 رنز بنائے۔ میڈیم فاسٹ بولر اسد عمر 5 ، سلو لیفٹ آرم لیگ اسپنر نقاب شفیق نے 7 رنز دیکر 3-3 جبکہ رایٹ ارم لیگ اسپنر سعد سخاوت نے 6 اور حمزہ محمود نے 10 رنز دیکر 2-2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔

ٹورنامنٹ کا دوسرا سیمی فائنل زون دو وائٹس اور زون سات وائٹس کے درمیان اج بروز جمعرات 2 نومبر کو کے سی سی اے اسٹیڈیم پر صبح 10.00 بجے کھیلا جائے گا جو کہ براہ راست یوٹیوب چینل پر دکھایا جائے گا۔

 

 

 

error: Content is protected !!