ڈس ایبلڈ کرکٹرز کا تربیتی کیمپ کل سے شروع ہوگا

راولپنڈی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان ڈس ایبلڈ کرکٹ ایسوسی ایشن کے سہ فریقی کرکٹ سیریز تیاری کے سلسلہ میں کھلاڑیوں کا تین روزہ تربیتی کیمپ (کل) پیر سے راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں شروع ہوگا۔ میڈیا منیجر محمد نظام کے مطابق تربیتی کیمپ کیلئے ملک سے 29 کھلاڑیوں کو مدعو کیا گیا ٗکھلاڑیوں میں مطلوب قریشی ٗرا ہ جاوید ٗجہانزیب ٹوانہ ٗ حسنین عالم،دانش احمد، ماجد حسن، زبیر سلیم، محمد شہباز، فرحان سعید، محمد مننان، فیاض احمد، نہار عالم، وقاف شاہ، شیر علی آفریدی، محمد خارث، ہمایوں خان، عادل عباسی، ریحان غنی مرزا، واجد عالم، عبداللہ، محمد صفدر، سیف الل، عرف رچرڈ، گوہر علی، عد نان بٹ،احسن خلیل, محمد حمزہ، ملک کاشف شامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ منتخب ٹیم روواں سال جولائی میں انگلینڈ میں کھیلی جانے والی سہ فریقی کرکٹ سیریز میں شرکت کرے گی اور سہ فریقی سیریز میں پاکستان سمیت بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

تعارف: newseditor