کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیجانب سے ویوین رچرڈز کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب

دبئی (سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مینٹور اور سابق ویسٹ انڈین کرکٹر ویوین رچرڈز کی 66 ویں سالگرہ دبئی میں منائی گئی۔

دبئی میں گوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے اونر ندیم عمر اور ٹیم کے کھلاڑیوں نے سر ویوین رچرڈ کی 66 ویں سالگرہ منائی اور اس حوالے سے چھوٹی سے تقریب بھی منعقد کی گئی۔

تقریب میں شرکت کے لیے رچرڈز کی اہلیہ نینا گپتا اور ان کی صاحبزادی مسابا گپتا خصوصی طور پر بھارت سے تشریف لائیں۔

تقریب میں سمرا عمر،عاصم عمر،شارق حسیب خان، معین خان کی اہلیہ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں، کوچ معین خان، منیجر اعظم خان اور نائلہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔

تعارف: newseditor