ویمنز کرکٹ چیمپئن شپ،کیویز نے ویسٹ انڈیز کو شکست دیدی

ویلنگٹن (سپورٹس لنک رپورٹ) آئی سی سی ویمنز چیمپئنز شپ، نیوزی لینڈ نے دوسرے ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر تین میچوں کی سیریز میں 2-0 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر لی۔ گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 48.1 اوورز میں 194 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ کپتان سٹیفنی ٹیلر 86 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہیں۔ لی کیسپیرک نے چار اور تاہوہو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں نیوزی لینڈ ویمن نے ہدف کپتان سوزی بیٹس کی شاندار سنچری کی بدولت 30.4 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ سوزی بیٹس نے 13 چوکوں کی مدد سے 101 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، سوفی ڈیوائن 80 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔

تعارف: newseditor