پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)پشاور میں جاری بین الصوبائی گیمز کے سلسلے میں کراچی میں جاری ہینڈ بال سمیت 27 گیمز کے تربیتی کیمپ میں اچانک سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے سیکرٹری احمد علی راجپوت کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ سوائے ہینڈ بال ٹیم کے بین الصوبائی گیمز میں باقی تمام گیمز کے کھلاڑی شرکت کرینگے، یہ اعلان سندھ ہینڈ بال ایسوسی ایشن کیلئے حیران کن ہے کیونکہ کھلاڑی گزشتہ پندرہ دنوں سے ان گیمز کیلئے دن رات محنت کر رہے ہیں، اس حوالے سے جب احمد علی راجپوت سے وجہ پوچھی کی گئی تو انہوں نے بات کرنے سے انکار کردیا، جب کھلاڑیوں نے پاکستان ہینڈ بال کے صدر محمد شفیق سے کہا کہ آپ کچھ کریں تو ان کا کہنا تھا کہ آپ احمد علی سے ہی رابطہ کریں، اس سارے معاملے میں نقصان صرف اور کھلاڑیوں کا ہو رہا ہے اس سے قبل بھی سندھ گیمز سے ہینڈ بال کی ٹیم کو نکال دیا گیا تھا اس سے حوالے سے سیکرٹری سپورٹس سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس سارے معاملے کا نوٹس لیں اور کھلاڑیوں کوانصاف دلائیں۔