سابق کرکٹر خالد لطیف کو 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

 

 

ہالینڈ کےرکن پارلیمنٹ ملعون گیئرٹ ولڈرز نے 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے ناپاک مقابلے کے انعقاد کا اعلان کیا تھا۔

جس پر پاکستان کے سابق کرکٹر خالد لطیف نے مبینہ طور پر ایک ویڈیو پیغام میں گیئرٹ ولڈرز کی سر قیمت 21 ہزار یورو رکھی تھی۔

 

ہالینڈ میں اس ویڈیو پیغام پر کرکٹر خالد لطیف کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ سخت سیکیورٹی حصار میں کئی سماعتیں ہوئیں اور آج انھیں 12 سال قید کی سزا سنادی گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس فیصلے پر ہالینڈ میں پاکستانی سفارت خانے سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی لیکن فوری طور پر کوئی جواب نہ مل سکا۔ کرکٹر خالد لطیف کو ان کی غیر موجودگی میں سزا سنائی گئی

 

 

error: Content is protected !!