پشاور(سپورٹس رپورٹر)چوتھی بین الصوبائی گیمز گزشتہ روز پشاور میں شروع ہوگئی ‘گیمز کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی اس موقع پر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل(ر)سید عارف حسن مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب‘سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود‘سیکرٹری سپورٹس خیبر پختونخوا طارق خان ‘ڈی جی سپورٹس جنید خان ‘ سابق صوبائی وزیر کھیل سید عاقل شاہ ‘آرگنائزنگ سیکرٹری ذوالفقار بٹ ‘پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویز‘پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل وصال محمد خان‘سابق ڈی جی سپورٹس بورڈ ڈاکٹر اختر نواز گنجیرا‘سکواش لیجنڈ محب اللہ خان ‘عابد خان ‘امجد خان ‘فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں‘پی او اے کے صدر لیفٹیننٹ جنرل (ر) سید عارف حسن نے باقاعدہ طور پر مقابلوں کے افتتاح کا اعلان کیا‘ان گیمز میں 37 ©مختلف ایونٹس میں ملک بھر سے 2300 کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کررہے ہیں ‘مردوں کے لئے 26 اور خواتین کے لئے 11 کھیلوں کے مقابلے منعقد ہوں گے ‘چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان ‘فاٹا ‘اسلام آباد اور آزاد کشمیر کی ٹیمیں بھی شرکت کررہی ہیں
یہ پہلا موقع ہے فٹبال ‘ سائیکلنگ اور جوڈو کو بین الصوبائی گیمز میں شامل نہیں کیا گیا ہے ‘ایف سی کے دستے نے پاکستان کا پرچم میدان میں داخل کیا‘ایف سی کے ساتھ دیگر بینڈز نے بھی خوبصورت دھنیں پیش کیں‘قومی ترانہ بجایا گیا ‘ملک کے نامور کھلاڑیوں نے مشعل روشن کی ان میں پنجاب کی ساﺅتھ ایشین سلور میڈلسٹ عاصمہ اکرام ‘اسلام آباد کی گولڈ میڈلسٹ قائداعظم گیمز حناءعروج ‘بلوچستان کے انٹرنیشنل ہینڈ بال کھلاڑی رشید ‘فاٹا کے کراٹے کے انٹرنیشنل پلیئر شفیق آفریدی ‘سندھ کے شہباز خان ‘گلگت بلتستان کی قائداعظم گیمز کی گولڈ میڈلسٹ مہوش کریم تائیکوانڈو کے اعجاز اور کے پی کے ساﺅتھ ایشین گیمز کراٹے کے گولڈ میڈلسٹ خالد نور شامل تھے‘خالد نور نے مشعل روشن کی‘چاروں صوبوں سمیت آزاد کشمیر ‘فاٹا اور گلگت بلتستان کے دستوں نے مارچ پاسٹ کیا‘اس موقع پرخٹک ڈانس‘محسود ڈانس اور دیگر رقص پیش کئے گئے ‘سکول کی بچیوں نے قومی نغمے پیش کئے‘ہوا میں غبارے اور کبوتر چھوڑے گئے آتش بازی کا شاندار مظاہرہ پیش کیا گیا ‘ خیبر پختونخوا کے دستے کی قیادت چیف ڈی مشن ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس اور ان گیمز کے لئے فنانس کمیٹی کے چیئرمین سید ثقلین شاہ نے کی ان کے ساتھ پاکستان باڈی بلڈنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل طارق پرویزڈپٹی چیف ڈی مشن تھے ‘فاٹا کے دستے کی قیادت انجینئر سیف السلام نے کی ان کے ہمراہ فاٹا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر شاہد خان شینواری ‘نواز خان‘ رحمت گل آفریدی‘نور اسلم ‘عبدالصمد ‘جنید خان‘ ایوب خان ‘اعوان حسین سمیت دیگر شخصیات شامل تھیں‘گیمز کے افتتاح کے بعد مختلف وینیوز پر کھیلوں کے مقابلوں کا آغاز ہوگیا ہے یہ گیمز تین روز تک جاری رہیں گی جبکہ کل بیس مارچ کو اس کی اختتامی تقریب سہ پہر چار بجے پشاور کے قیوم سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس کے لئے گورنر خیبرپختونخوا اقبال ظفر جھگڑا مہمان خصوصی ہوں گے۔