اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کیلئے فائنل سے قبل بری خبر آگئی

اسلام آباد (سپورٹس لنک  رپورٹ)پی ایس ایل فائنل سے قبل اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا، کپتان مصباح الحق ہاتھ میں فریکچر کے باعث باہر ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق مصباح الحق سے متعلق تشویشناک خبر نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے مداحوں کو اداس کر دیا ہے۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کے ترجمان کے مطابق مصباح الحق ہاتھ میں فریکچر کے باعث پاکستان سپر لیگ سے باہر ہو گئے ہیں اور ان کو ٹھیک ہونے میں ایک ماہ لگ سکتے ہیں۔ کراچی کنگ کے خلاف میچ میں مصباح الحق زخمی ہو گئے تھے۔کرکٹ پنڈتوں کے مطابق فائنل سے قبل مصباح الحق کاانجرڈ ہو کر باہر ہونا ان کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کیلئے یقیناََ بڑا دھچکہ ہے کیونکہ اگرچہ بیٹنگ میں نہ سہی لیکن بحیثیت کپتان اپنی ٹیم کے لیے بہت کامیاب ثابت ہوئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل مصباح الحق پی ایس ایل کے دو ابتدائی میچز ہمسٹرنگ انجری کے باعث نہیں کھیل سکے تھے جبکہ باقی آٹھ میچوں میں سے وہ صرف چار میں انہوں نے بیٹنگ کی تھی جبکہ ان میچوں میں وہ اپنی بیٹنگ سے متاثر نہیں کر سکے ۔

تعارف: newseditor