پی سی بی ٹربیونل کی سزا کیخلاف شرجیل خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ


اسلام آباد (سپورٹس لنک رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پی سی بی ٹربیونل کی سزا کیخلاف کرکٹر شرجیل خان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا، جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی۔ پی سی بی کی طرف سے تفصل رضوی عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاق کی طرف سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ خالد نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان کو لاہور میں ٹربیونل نے سزا سنائی۔اسلام آباد ہائیکورٹ کو شرجیل خان کی درخواست پر سماعت کا اختیار نہیں، وکیل پی سی بی نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راجہ خالد کی تائید کی۔

تعارف: newseditor