پی ایس ایل پلے آف میچز، تعلیمی اداروں کے لئے 2دن کی چھٹی

لاہور( سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ کے پلے آف میچز کے سلسلہ میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع تعلیمی ادارے آج اور کل بند رہیں گے جس پر والدین نے شدید احتجاج کیا ہے ۔ بتایاگیا ہے گزشتہ روز بھی تعلیمی اداروں میں گیارہ بجے چھٹی دیدی گئی ۔ نجی تعلیمی ادارے آج اور کل ( منگل اور بدھ) کو مکمل بند رہیں گے جبکہ سرکاری تعلیمی اداروں میں گیارہ بجےچھٹی دیدی جائے گی ۔ علاوہ ازیں قذافی اسٹیڈیم کےقریب واقعہ گورنمنٹ بوائر گرلز کالج میں نویں جماعت کے طلبہ کے لئے بنائے گئے امتحانی سنٹر کو بھی تبدیل  کر دیا گیا ہے اور طلبہ اب لارنس روڈ پر واقعہ بورد کے امتحان سنٹر میں اکیس مارچ کو پرچہ دیں گے۔ والدین نے بچوں کی تعلیمی سر گرمیوں میں تعطل آنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔

error: Content is protected !!